کانگریس نے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر خواتین کی توہین کرنے
کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو ان کے بیانات کی
مذمت کرنی چاہئے۔یوگی آدتیہ ناتھ کی ویب سائٹ پر ایک مضمون ڈالا گیا ہے جس میں خواتین کی آزادی اور
ریزرویشن پر تبصرہ کیا گیا ہے۔یہ مضمون تقریباً 10سال پہلے ایک میگزین میں لکھا گیاتھا کانگریس کے اہم
ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کا مضمون
خواتین کی توہین کرتا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے خواتین مخالف نظریے کو
پیش کرتاہے۔